پاکستان: صوبۂ خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گيا ہے۔
پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گيا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں جن کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے اوقات کار کا تعین کر دیا گیا ہے اور ایسی دکانوں کو شام چار بجے تک کار وبار بند کرنا ہو گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے مطابق چار بجے کے بعد تمام دکانیں اور کاروبار بند ہوں گے تاہم اس قرار سے میڈیکل اسٹورز کو مستثنی رکھا گيا ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق یہ فیصلے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے اجلاس میں کئے گئے ہیں اور ان کا نفاذ کل سے ہو گا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے مطبق ٹاسک فورس اجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو بھی لازمی قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان کے مطابق ایک ہفتے تک حکومت کی طرف سے ماسک پہننے میں نرمی کی جائے گی لیکن ایک ہفتے بعد فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ جن ممالک میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے وہاں وائرس کا پھیلاؤ کم ہے۔