پاکستان: بینک افسر میں کورونا کی تصدیق کے بعد دیگر اسٹاف بھی قرنطینہ منتقل
حیدرآباد میں نجی بینک کی ریجنل برانچ میں ایک افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد عملے کے درجنوں دیگر افراد کو بھی قرنطینہ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں نجی بینک کی ریجنل برانچ میں ایک افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد عملے کے درجنوں دیگر افراد کو بھی قرنطینہ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
بول نيوز کے مطابق ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بینک کے عملے میں شامل 65 افراد کو نجی اسپتال کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے، بینک عملے کے 65 افراد کے سیمپلز آج لئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو بینک کے ایک افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، بینک افسر میں کورونا وائرس سامنے آنے پر 30 مارچ سے بینک بند کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد میں تبلیغی جماعت میں شامل ایک چینی باشندے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد جماعت میں شامل دیگر 210 افراد کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔
aXA6IDE4LjExNi42Mi40NSA= ejasoft island