پاکستان میں تیل و گیس کے سلسلے میں 2020 کی پہلی بڑی کامیابی
ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں 2020 کی پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے سندھ اور بلوچستان میں نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں 2020 کی پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے سندھ اور بلوچستان میں نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے دریافت کیے ہیں۔
اردو پوائنت کے مطابق سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں، جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اس کنویں کی کھدائی کا آغاز گزشتہ سال کیا گیاتھا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔
دوسری جانب ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل روزانہ تیل حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 18 نئے بلاکس کی نیلامی کر دی گئی ہے۔ ان بلاکس میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے جائیں گے۔
aXA6IDE4LjIxOS45Ni4xODgg ejasoft island