پاکستان: لاہور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لاہور، آزاد کشمیر، خیبرپختوںخواہ، لاہور، شکرگڑھ، پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
لاہور، آزاد کشمیر، خیبرپختوںخواہ، لاہور، شکرگڑھ، پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اردو پوائنٹ کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جانے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے، اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے، اور اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خبروں کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے کی گہرائی کم تھی، اسی باعث زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی ہے۔
زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے، خاص کر ملک کے شمالی علاقہ جات مسلسل ہر کچھ دن بعد زلزلے کے شدید جھٹکوں کی زد میں رہتے ہیں۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ ماہرین پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ رواں سال کے دوران پاکستان مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں رہ سکتا ہے، اور ان زلزلوں کے باعث تباہی مچنے کے بھی خدشات ہیں۔