گوگل نے 600 سے زائد ایپس پر کی پابندی عائد
گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلے اسٹور پر موجود 600 سے زائد ایسی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی ہیں جو صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا رہی تھیں۔
گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلے اسٹور پر موجود 600 سے زائد ایسی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی ہیں جو صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا رہی تھیں۔
سچ ٹی وی كے مطابق کمپنی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والی ایپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں البتہ گوگل نے بتایا ہے کہ مذکورہ ایپس کو ساڑھے چار ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ ایپس چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور ہندوستان میں تیار کی گئی ہیں اور ان تمام کا شمار گوگل کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔
برطانیہ کی ہارڈ ویئر اینڈ سافٹ ویئر سیکیورٹی کمپنی سوفوس نے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے کو آگاہ کیا تھا کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر 21 ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو صارفین کے لیے کسی بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ایپس بنانے والی کمپنیاں صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہزاروں پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
aXA6IDMuMTcuNS42OCA= ejasoft island