سوسائٹی
پاكستان: لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔