فیس بک کی ٹیم کا دورہ پاکستان، سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیس بک کی ٹیم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کار افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے گا۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کی س
فیس بک کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے امبرہاکس کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سے ملاقات میں سائبر کرائم سے متعلق فیس بک کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
شمع نیوز کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے سائبر کرائم کے حوالے سے در پیش مشکلات سے آگاہ کیا ہے، فیس بک کی ٹیم نے سائبر کرائم ونگ کے افسروں کو سوشل میڈیا تکنیک اور ٹرینڈ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
فیس بک کی ٹیم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کار افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے گا۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اور فیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4xMDIuMjI1IA== ejasoft island