جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار ہوچکی ہے، وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار جبکہ مختلف ممالک میں وائرس سے متاثرہ 42 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار ہوچکی ہے، وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار جبکہ مختلف ممالک میں وائرس سے متاثرہ 42 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق چین میں گزشتہ روز مزید 47 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 70 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز کورونا وائرس کے مزید 573 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 251 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ چین میں گزشتہ روز وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 623 افراد علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 41 ہزار 625 وائرس کا شکار ہونے والے افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjEuMTU2IA== ejasoft island