پاکستان: چنیوٹ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع

پاکستان میں چنیوٹ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔ مہلک وباء کو شکست دے کر 10 مریض گھر واپس چلے گئے ہیں۔
پاکستان میں چنیوٹ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔ مہلک وباء کو شکست دے کر 10 مریض گھر واپس چلے گئے ہیں۔
دنيا نيوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس چنیوٹ شہر میں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں ہے، ضلع سے ٹوٹل 353 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 10 کا رزلٹ پازیٹو آیا۔ قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے کورونا کے دسوں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاج کے بعد 10 مریضوں کی رپورٹ منفی آگئی، قرنطینہ سنٹر سے تمام مریضوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھوانہ سے تعلق رکھنے والے 4 مریض علی عباس، ندیم، راشد، شاہد عمران تحصیل لالیاں کے عون عباس، کنیز اور چنیوٹ کے علاقہ طاہر آباد سے 2 مریضون کو کورونا رپورٹس مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 10 مریض 15 دن میں صحت یاب ہوئے ہیں۔