پاکستان: وسیم اکرم اور عماد وسیم کا کورونا ریلیف فنڈز سے متعلق بڑا اعلان
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے عمران خان ریلیف فنڈ میں دس، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وائرس سے نمٹنے کے لئے کورونا ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قوم کے لئے عطیات دینے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ غریب طبقے کی پریشانی دور ہو سکے۔
ہمارى ويب کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے عمران خان ریلیف فنڈ میں دس، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی کورونا ریلیف فنڈز کے سلسلے میں 10 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان اظہر علی نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے حاصل ہونے والی تنخواہ میں سے پانچ لاکھ جبکہ باقی پانچ لاکھ کی روپے عطیات جمع کر کے وزیر اعظم فنڈز میں دیں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjExMS4xODMg ejasoft island