پاکستان سی پیک سے مختلف شعبوں میں اپنے وسائل بھرپور انداز میں فراہم کرسکے گا
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان چین- پاکستان اقتصادی راہداری سے توانائی، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھرپور مواقع سے مستفید ہوگا۔
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان چین- پاکستان اقتصادی راہداری سے توانائی، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھرپور مواقع سے مستفید ہوگا۔
ريڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤژنگ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملک مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مثالی تعاون کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی وقت کی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے اور اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لئے مضبوط بنیاد ہیں۔
پاکستانی صدر نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ چین نے ہمارے اہم قومی امور پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے خصوصاً مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف بھی کی ہے۔