پاکستان آج سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا
پاکستان کورونا وائرس سے متعلق جنوبی ایشیاء کے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی آج میزبانی کرے گا۔
پاکستان کورونا وائرس سے متعلق جنوبی ایشیاء کے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی آج میزبانی کرے گا۔
جی این این کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تجویز پر سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس آج بروز جمعرات 23 اپریل کو ہوگی جس میں کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ویڈیو کانفرنس میں سارک کے رکن ممالک کے وزراء اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لئے رکن ممالک اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔