پاکستانی اداکار: "میرے پاس تم ہو" کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے
اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم تھا کہ "میرے پاس تم ہو" کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم تھا کہ "میرے پاس تم ہو" کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے۔
اے آر وائی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عدنان صدیقی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ "میرے پاس تم ہو" کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے اور تھوڑے متنازع بھی ہوگئے تھے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے اس ڈرامے سے جو پیار ملا اُس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، "میرے پاس تم ہو" میں خواتین کو ایک ہی انداز میں پیش کیا گیا ہے، میں اس بات کو مانتا ہوں اس لیے بتانا ضروری بھی سمجھتا ہوں۔
یاد رہے کہ میرے پاس تم ہو پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک تھا، جس کا چرچا زبان زدعام تھا اور ناظرین اس کی آخری قسط کا شدت سے انتظار بھی کررہے تھے۔
aXA6IDUyLjE0LjI0MC4xNzgg ejasoft island