پاکستان: چوتھی سالانہ "ہم اسٹائل ایوارڈز" تقریب کا انعقاد
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل "ہم" کی جانب سے سالانہ منعقد کئے جانے والے "ہم اسٹائل ایوارڈز" کی چوتھی سالانہ تقریب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ہے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل "ہم" کی جانب سے سالانہ منعقد کئے جانے والے "ہم اسٹائل ایوارڈز" کی چوتھی سالانہ تقریب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کی تفصیلات کے مطابق ایوارڈ تقریب کی میزبانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اور عثمان مختار نے کی ہے اور تقریب میں عروہ حسین، سارا لورین اور زارا نور عباس سمیت دیگر اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے ہیں۔
عروہ حسین-(ڈان نیوز)
بہترین ٹی وی اداکارہ ایوارڈ سےسونیا حسین سرفراز(ڈان)
بہترین فلمی اداکارہ کے ایوارڈز سے احد رضا میر سرفراز(ڈان)
تفصیلات کے مطابق تقریب میں گلوکار ابرار الحق سمیت دیگر اداکاروں و گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی اور مجموعی طور پر تقریب میں 21 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے ہیں۔
عائشہ عمر-(ڈان)
"ہم اسٹائل" کے بڑے ایوارڈز یعنی بہترین فلمی اداکار اور بہترین فلمی اداکارہ کے ایوارڈز سے احد رضا میر اور اداکارہ ماہرہ خان کو سرفراز کیا گیا ہے اور اسی طرح بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ زارا عابد اور بہترین مرد ماڈل کا ایوارڈ ایمل خان کو ملا ہے۔
بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ سونیا حسین کو اور بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ میکال ذوالفقار کو دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE5MS4yMiA=
ejasoft island