جرمن اداکارہ نے پاکستان میں رہنے کا کیا فیصلہ
جرمنی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور اداکارہ لیلیٰ داستان اپنے پہلے ہی پاکستان کے دورہ میں اس کے عشق میں گرفتار ہو گئی ہیں۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور اداکارہ لیلیٰ داستان اپنے پہلے ہی پاکستان کے دورہ میں اس کے عشق میں گرفتار ہو گئی ہیں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا ہے کہ وہ 3 ماہ پہلے پہلی بار ایک فیشن شو میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھی تو یہاں کی ثقافت اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئی تھی اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب انہیں پاکستان ہی میں رہنا ہے۔
لیلی نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے بہت تھوڑے عرصے میں کچھ فیشن شوز میں حصہ لیا ہے اور ان کو کیٹ واک میں شریک ماڈلز اور دیگر ساتھیوں سے مل کر بہت اچھا لگا اسی لئے وہ پاکستانی دلکش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی ہیں۔
پاکستانی نژاد جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اِن دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہیں۔