ہندوستان: سیریل "دل تو ہیپی ہے جی" کی اداکارہ نے کی خودکشی
نیوز18 کی رپورٹس کے مطابق اسٹار پلس کے شو "دل تو ہیپی ہے جی" کی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح کا بتایا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سیجل ذاتی زندگی میں کافی پریشان تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کے میرا روڈ کے کنکیا پولیس اسٹیشن میں اداکارہ سیجل شرما کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج ہوئی ہے ۔
پولیس انسپکٹر سندیپ قدم نے بتایا کہ سیجل کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اس نے خودکشی کی وجہ ذاتی بتائی ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے ۔
میرا روڈ ( ایسٹ ) کے شیوار گارڈ کمپلیس میں واقع رائل نیسٹ سوسائٹی میں دوستوں کے ساتھ سیجل شرما رہتی تھیں۔ پولیس انسپکٹر سندیپ قدم نے بتایا کہ سیجل کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ ذاتی بتائی ہے ۔