پاکستانی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے خلاف عرضی داخل
دنیا نیوز کے مطابق سول کورٹ نے ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کو 24 جنوری کو بحث کیلئے طلب کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سول کورٹ نے ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کو 24 جنوری کو بحث کیلئے طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار لڑکی ماہم جمشید نے سول جج نائلہ ایوب کی عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہےکہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے، لہٰذا اس کی آخری قسط نشر ہونے سے روکی جائے۔
دوسری طرف پنجاب سنسر بورڈ نے ڈرامے کی آخری قسط کی سینماگھروں میں نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط 25 جنوری کو رات 8 بجے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، جس کیلئے 1.5 ملین روپے کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، ٹکٹ خریدنے والوں میں کراچی کے شہری پہلے اور لاہور کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy44IA== ejasoft island