پاکستانی اداکارہ سہائے ابڑو نے فلم کے لئے منڈواۓ اپنے بال
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سہائے ابڑو نے فلم کے لئے اپنے بال منڈوا لئے ہیں۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سہائے ابڑو نے فلم کے لئے اپنے بال منڈوا لئے ہیں۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے ابڑو نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم "ونڈو" میں کردار کی مناسبت سے اپنے بال منڈا لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلم کی کاسٹ کے نام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکے ہیں جن میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر شامل ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سہائے ابڑو نے ایک جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے آنے والے پروجیکٹ کے لئے اپنا سر منڈا لیا ہے۔
سہائے ابڑو نے لکھا ہے کہ میں نے حال ہی میں فلم دی ونڈو کی شوٹنگ مکمل کی ہے جہاں میرے کردار کی ضرورت تھی کہ کچھ خاص قسم کے بال ہوں جس کے نتیجے میں یہ سب کرنا پڑا ہے۔
aXA6IDMuMTIuMzYuMTQ3IA== ejasoft island