پاکستانی کورونا قرنطینہ: بلوچستان نے دیگر صوبوں کے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے کیا انکار
بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے ان زائرین کو جن کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہوگا انہیں بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچا کر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ متعلقہ صوبہ ان زائرین کا ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کا ذمہ دار ہو گا۔
اس بات کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جامع طور پر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی اداروں، ہوٹلوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کو بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے گا اور ان اداروں میں باقاعدہ ڈس انفیکشن اسپرے کیا جائے گا۔
تمام صوبائی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کوئٹہ، گوادر اور تربت ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل، ضلعی اسپتالوں اور تفتان میں پاک فوج کے ڈاکٹر اور طبی عملے تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ مزید ایک میڈیکل بٹالین بھی جمعرات تک تفتان پہنچ جائے گی۔
aXA6IDMuMTUuMjIxLjE0NiA= ejasoft island