انٹرٹینمنٹ
فلسطین: اسرائیلی فوج کی بربریت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور آٹھ زخمی
غزہ: اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی ہے، قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی ہے، قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے سلسلے میں ٹرمپ پلان کے خلاف مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران صہیونی فورسز نے مظلوموں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطین پر قابض فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے پہلے فورسز پر حملے کئے تھے اور نوجوان کی ہلاک جوابی کارروائی میں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ اس واقعے کے دوران دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MC4yMTcuMTM0IA== ejasoft island