سوسائٹی
متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کورونا کا شکار
پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری مینیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری مینیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہد مغل ایک ہفتے سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے اور ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔
جیو نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے شاہد مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں، مشکل وقت میں پی آئی اے کے ملازمین قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjEwNS4xMDUg
ejasoft island