پی ٹی اے كى طرف سے انٹرنیٹ فراہم کنندہ کو سستے پیکجز متعارف کرانے کی ہدایت
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لگے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے،
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لگے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، وہیں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے تئیں انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو سستی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق فکسڈ لائن آپریٹرز (ایف ایل او) کو لکھے گئے خط، جس کی کاپی ڈان کے پاس دستیاب ہے، میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مجموعی طور پر براڈ بینڈ کی ضرورت کافی بڑھی ہے۔
کورونا وائرس کی صورتحال اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 کے سیکشن 4(ون) سی اور سیکشن 6 (ایف) کے تحت پی ٹی اے نے ایف ایل او کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اسٹوڈنٹ اور گھر سے کام کرنے والوں کے 2 ایم بی پی ایس (40 جی بی کے ڈیٹا کے ساتھ) پیکجز 600روپے سے کم قیمت میں متعارف کرائیں۔
خط میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ آپریٹرز اپنے صارفین کو پیکج کی حد میں اضافی ڈیٹا بھی فراہم کریں، ایک ماہ کی تاخیری بلنگ کریں اور صارفین اگر مقررہ تاریخ پر ادا نہ کرسکیں تو ان کی سروسز بحال رکھیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE4NC44OSA= ejasoft island