کانگو میں بارش سے 48 افراد ہلاک اور تقریباً پانچ ہزار مکانیں متاثر

مشرقی افریقی ملک کانگو کے صوبہ جنوبی کیوو کے اویرا شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔
مشرقی افریقی ملک کانگو کے صوبہ جنوبی کیوو کے اویرا شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق صوبائی افسر نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں نے اب تک 48 لاشیں برآمد کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ہوئی شدید بارش سے تقریبا 5000 ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کیوو کی صوبائی حکومت کے حکام کے مطابق اویرا شہر میں اقوام متحدہ کے مشن کی مدد سے انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کنشاسا میں منعقد سکیورٹی میٹنگ کے دوران صدر فیلکس تشسکیدی نے متاثرہ افراد کی ہنگامی انسانی امداد کے لئے صوبائی ٹیم کے تعاون کے لئے ایک مضبوط سرکاری ٹیم کو مشرقی شہر بوکاوو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔