روس: ٹینس اسٹار ماریہ شیراپووا نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
روس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مشہور ٹینس اسٹار اور پانچ بار گرینڈ سِلیم کی چیمپئن 32 سالہ ماریہ شیراپووا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
روس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مشہور ٹینس اسٹار اور پانچ بار گرینڈ سِلیم کی چیمپئن 32 سالہ ماریہ شیراپووا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق روسی ایتھلیٹ نے فرانسیسی حریف کو ہرا کر آخری مرتبہ 2014 میں گرینڈ سِلیم جیتا تھا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل آخری مرتبہ انہوں نے آسٹریلین اوپن 2020 میں شرکت کی اور پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔
ریٹائرمٹ کا اعلان کرتے ہوئے ماریہ شیراپووا نے کہا ہے کہ میں ٹینس کو الوداع کہہ رہی ہوں۔
ماریہ نے مزید کہا ہے کہ میں نے ٹینس کو اپنی زندگی دی اور ٹینس نے مجھے زندگی دی۔
ٹینس اسٹار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہر دن کو بہت یاد کریں گی او اپنی ٹریننگ اور روز مرہ کی مصروفیات کو بھی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
aXA6IDE4LjIxNi4xMjEuNTUg
ejasoft island