شاہ محمود قریشی: مذاکرات سے افغانستان کے مسئلہ کا حل ممکن
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے ہی افغانستان کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے ہی افغانستان کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلے پر پاکستان کے تعمیری کردار کو دنیا نے سراہا اور پاکستان افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے۔ اور زلمے خلیل زاد نے آج صبح دفترخارجہ کا دوره بھی كيا ہے۔
نيوز وان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان میں امن و استحکام کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ بات چیت ہی افغانستان میں بحران کا صحیح حل ہے اور افغان مسئلے کا حل فوج نہیں ہیں۔
انہوں نے مزيد کہا ہےکہ پاکستان وہاں امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتارہے گا اور افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہے۔ لاہور واقعے پر شہری کرب میں مبتلا ہیں جب کہ وکلا اور ڈاکٹرز دونوں کے شعبے اہمیت کے حامل ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالیہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد ہوجائے گا اور پاکستان نے افغان انتخاب میں مداخلت نہیں بلکہ سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان کی پیشگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئی اور پھر مولانا کا اپنا انداز بیان اور اپنی سوچ ہے۔