معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان: کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اشیا کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشیر سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ میڈیا میں مختلف ایسی آراء دی جاتی ہیں جن کا سچ ہونا ضروری نہیں ہے اور ساتھ ساتھ پیش گوئی بھی کی جارہی ہے اور یہ اعداد وشمار بھی گردش کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے اندر کورونا وائرس کے کیس کی تعداد کیا ہوگی، اموات کتنی ہوں گی اور کن علاقوں میں ہوں گی۔
معاون خصوصی نے کہا ہے کہ یہ پیش گوئی اندرون ملک اور بیرون ملک کے محققیقین کررہے ہیں لیکن مستقبل کے بارے میں دئے جانے والے اعداد وشمار تخمینے ہیں، ان کے پیچھے مختلف تصورات اور خیالات ہیں، ان کا درست ہونا یا نہ ہونا اس وقت غیر یقینی بات ہے، ان تخمینوں کو حرف آخر نہ سمجھیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور ادارے صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان تخمینوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور خود بھی اس سلسلے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
aXA6IDMuMTQxLjI0LjEzNCA= ejasoft island