سوسائٹی
پنجاب پولیس کے ایک اعلی افسر کی خودکشی
پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔
پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔
جيونيوز کے مطابق ایس ایس پی ابرار حسین ڈپریشن کا شکار تھے اور ماہر نفسیات کے زیر علاج تھے۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی ابرارحسین نیکوکارہ نے پیرکی شام سوا 6 بجے کے قریب پی ٹی ایس روات میں اپنے کمرے میں خودکوگولی مار کرخودکشی کرلی۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق بظاہر خودکشی فائر آرم کے ذریعہ کی گئی ہے ،خود کشی کا نوٹ بھی جاۓ وقوعہ سے ملا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔
aXA6IDE4LjE4OC4xODEuMTYzIA==
ejasoft island