عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید کی حلف برداری تقریب
عمان کے سلطان قابوس بن آل سعید کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق آل سعيد کو عمان کا نیا سلطان بنادیا گیا ہے۔
عمان کے سلطان قابوس بن آل سعید کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق آل سعيد کو عمان کا نیا سلطان بنادیا گیا ہے۔
عرب ميڈیا کے مطابق 65 سالہ سابق وزیر ثقافت نے سلطان قابوس کی وفات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی شاہی خاندان کونسل کے سامنے اپنے عہدے کا حلف لیاہے۔
نوائے وقت کے مطابق حکام نے بغیر کسی وضاحت کے سلطان قابوس کی جانب سے جانشین نامزد کیے جانے کے لئے لکھے گئے خط کو کھولا اور ھیثم بن طارق کے نئے حکمران ہونے کا اعلان کردیا۔
عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ’شاہی خاندان کونسل کے اجلاس میں ہیثم بن طارق آل سعید کو سلطان نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جیسا کہ مرحوم سلطان کا انتخاب تھا، اور اس نامزدگی کے بعد ھیثم بن طارق نے ملک کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف لیا‘۔
افتتاحی تقریب کے دوران عمان کے نئے سلطان سلطان ہیثم بن طارق آل سعيد كى تقرير کا لب لباب
- سلطان قابوس نے سلطنت كو ایک بین الاقوامی حیثیت دی ہے
- ہم سلطان قابوس بن سعید کے راستے پر چلیں گے
- ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے قائل ہیں
- ہم خارجی امور میں سلطان قابوس کے نقطۂ نظر پر چلیں گے
ہم خلیجی ممالک کے ساتھ اتحاد واتفاق اور تعاون جاری رکھیں گے
ہم عرب ممالک کے ساتھ مل کر خطے سے تنازعات دور کرنے كى كوشش كریں گے
ہم سلطان مرحوم کے نقطہ نظر کے مطابق دنیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بنائیں گے
ہم پرامن بقائے باہمی پر مبنی خارجہ پالیسی جاری رکھیں گے
ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھیں گے
aXA6IDMuMTYuMjkuMjA5IA== ejasoft island