سیاست
عمان کے سلطان کا 79 برس کی عمر میں انتقال
عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عربى میڈیا کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے۔
جيو نيوز کے مطابق عمان کا شاہی خاندان 3 روز کے اندر سلطان قابوس کے جانشین منتخب کرنے کا مکلف ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا انتخاب نہ کر سکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔
جانشین کا چناؤ کرنے کے لئے عہدیداروں کے نام سلطان قابوس تجویز کر چکے ہیں۔
غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے لئے مشہور سلطان قابوس نے 1970 میں عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دور میں عمان نے ترقی کی کئی منزلیں طے کی ہیں۔