سیاست
قندوز میں طالبان کا افغان فوج پر حملہ میں 16 اہلکار ہلاک
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں فورسز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں فورسز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان فورسز کی جانب سے بھی طالبان کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
جيونيوز کے مطابق طالبان نے حملے میں 10 فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومت پر حملوں کے دوبارہ آغاز کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjQ4LjEzNSA=
ejasoft island