امریکی صدر نے طالبان رہنما ملا برادر سے کی ٹیلی فونک گفتگو
امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا برادر اخوند کو ٹیلی فون کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا برادر اخوند کو ٹیلی فون کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی اطلاع پہلے طالبان کے ترجمان نے ٹوئٹر کے ذریعے دی تاہم بعد میں امریکی صدر کی جانب سے بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ امریکہ-افغان امن معاہدے کے تین روز بعد ہوا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان تقریباً 35 منٹ گفتگو ہوئی ہے جس میں ملا برادر کا کہنا تھا کہ یہ افغانیوں کا حق ہے کہ معاہدے کے تمام نکات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے، اس سے افغانستان میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو افغان صدر اشرف غنی سے بات کرنے کے لئے کہیں گے تاکہ افغان مذاکرات میں حائل داخلی رکاوٹیں دور ہوجائیں۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا ہے کہ میرے ملا برادر سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم دونوں کے درمیان بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، وہ اور ہم اس معاملے کو ختم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ3LjYxLjE0MiA= ejasoft island