ٹیکسلا یونیورسٹی: صدر علوی نے قرنطینہ سنٹر کی سہولیات پر کیا اطمینان کا اظہار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ٹیکسلا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کورونا کے مریضوں کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ٹیکسلا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کورونا کے مریضوں کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی صدر عارف علوی کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور طبی عملے سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات بھی حاصل کی ہیں۔
حکام نے صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سینٹر میں تقریباً 600 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ صدر نے قرنطینہ سینٹر میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت کے دورے کے دوران سماجی طور پر فاصلہ رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMDQuMjM4IA==
ejasoft island