انسان سے جانور میں کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس آیا سامنے
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، خیال رہے کہ انسان سے جانور میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، خیال رہے کہ انسان سے جانور میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔
ہانگ کانگ کی شہری 60 سالہ خاتون کے چھوٹے پالتو کتے کو جانوروں کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تاہم کتے میں وائرس کے انفیکشن کی شدت کم بتائی گئی ہے۔
ہانگ کانگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین اور جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ وائرس انسان سے جانور میں منتقلی کا کیس ہے۔
ہانگ کانگ کی حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے نئے اقدمات بھی شروع کردیے ہیں جس کے تحت وائرس سے متاثرہ تمام جانوروں کو لازمی طور پر 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب کہ ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثر ہونے والے دو کتوں کو پہلے ہی آئسولیشن میں رکھا جاچکا ہے۔