بنگلہ دیش سیریز کے بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے دو ملکی سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردیے گئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے دو ملکی سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردیے گئے ہیں۔
اردو نيوز کے مطابق پیر کے روز یعنی آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
پاکستان، بنگلہ دیش سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سات تا دس فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگ اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا،اور دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا، جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ پانچ تا نو اپریل تک جاری رہنا تھا۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔