پاكستان:اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ
آج منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 کی سطح سے ہوا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے اثرات پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1027 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی ہے۔
ہم نيوز کے مطابق آج منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 کی سطح سے ہوا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 323 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 514 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
ماہرین کے مطابق امريکہ اور ايران کے درمیان کشيدگی کی وجہ سے سرمايہ کار محتاط ہيں کیونکہ عالمی اسٹاک مارکيٹ ميں بھی مندی کے اثرات ہيں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMTUuMTIwIA== ejasoft island