پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق جمعہ کو ملک بھر سے 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو سندھ اور خیبرپختونخواہ میں ہوئیں، سندھ میں 3 ہلاکتیں 2 کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہوئیں جب کہ کے پی کے علاقے سوات اور مانسہرہ کے 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 60 ، سندھ 56، اسلام آباد 7 اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyNC4wLjI1IA== ejasoft island