کورونا وائرس: برطانیہ میں طلبہ بنا امتحان کے ہوں گے پاس
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان کے نمبر دئے جائیں گے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان کے نمبر دئے جائیں گے۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر اسکولز و کالجز کی چھٹیاں اور امتحانات منسوخ ہو جانے کے بعد حکومت نے تمام طلبہ کو اندازے کے مطابق گریڈز دینے کا طریقہ اپنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکولز اور کالجز کے طلبہ کو اس سال امتحان لئے بغیر نمبر دئے جائیں گے، اساتذہ طلبہ کی قابلیت کے مطابق اندازے سے گریڈز کی سفارشات امتحانات کی نگرانی کرنے والے ادارے کو بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ گریڈز کے لئے اساتذہ طلبہ کے کلاس ورک، ہوم ورک اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو زیر غور رکھیں گے۔
حکومتی پالیسی میں اساتذہ کو غیر جانبدار ہو کر منصفانہ نمبرز دینے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان گریڈز سے متفق نہ ہونے والے طلبہ کو اپیل کرنے کا حق ہوگا۔
اس حوالے سے چیف ریگولیٹر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ طلبہ کو منصفانہ گریڈز ملیں لیکن جو طلبہ امتحان دینا چاہیں گے انہیں نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر موقع فراہم کیا جائے گا۔
aXA6IDUyLjE1LjExMi42OSA= ejasoft island