امریکی صدر کی کورونا وائرس کے شکار ایک برازیلی اعلی اہلکار سے ملاقات
ایک برازیلی اعلی سرکاری اہلکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی تھی اور اس برازیلی اعلی سرکاری اہلکار کے برازیل واپس پہنچنے پر کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ایک برازیلی اعلی سرکاری اہلکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی تھی اور اس برازیلی اعلی سرکاری اہلکار کے برازیل واپس پہنچنے پر کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اخبار نیویارک ٹائمز نے برازیل کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فیبیو وجنگارٹن جو برازیل کے صدر جار بوسونارو کے کمیونیکشن کے سربراہ ہیں، وہ ایک سرکاری وفد کے ساتھ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مارا لاگو کی ساحلی تفریحی قیام گاہ پر ملے تھے۔
برازیل واپس پہنچنے پر ان میں نزلے کی علامات پائی گئیں، جس پر ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ اس وفد کے شرکا نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت کی تھی اور اس میں وجنگارٹن بھی شامل تھے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق وجنگارٹن کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے البتہ ان کے ہمراہ فلوریڈا جانے والے کئی اور سرکاری عہدے داروں کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
aXA6IDMuMTI5LjEzLjIwMSA=
ejasoft island