سربراہ ٹوکیو اولمپکس: اولمپکس کو دوبارہ ملتوی کرنا پڑا تو منسوخ ہی کردیں گے

ٹوکیو اولمپکس 2020 آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ 2021 میں اولمپکس مقابلے اگر دوبارہ ملتوی کرنا پڑے تو اسے منسوخ ہی کردیں گے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ 2021 میں اولمپکس مقابلے اگر دوبارہ ملتوی کرنا پڑے تو اسے منسوخ ہی کردیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق رواں سال جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کو ایک سال کےلئے ملتوی کرنا پڑا ہے اور اب یہ مقابلے اگلے سال ہوں گے۔
لیکن اب بھی ٹوکیو اولمپکس 2021 کا انعقاد خطرے میں ہے جس کا اظہار ٹوکیو اولمپکس کے صدر یوشیرو موری نے بھی دبے الفاظ میں کردیا ہے۔
ماہرین صحت کے 2021 میں کورونا بچاؤ ویکسین کے بغیر اولمپکس کے انعقاد کے سوال پر گیمز کے صدر یوشیرو موری نے کہا کہ ویکسین نہ آنے کی صورت میں اولمپکس کو ایک بار پھر ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو منسوخ کردیں گے۔
خیال رہے کہ جاپان میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے سدباب کےلئے گزشتہ دنوں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA=
ejasoft island