ابوظہبی میں پھنسے ہندوستانیوں کے لئے سات مئی کو دو خصوصی پرواز چلانے کا اعلان

دبئی میں ہندوستانى قونصل خانے نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ایک پرواز ابوظہبی سے کوچی اور دوسری دبئی سے کوزی کوڈ اُن ہندوستانیوں کو لے کر جائے گی جو مختلف وجوہات سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہندوستانى سفیر پون کپور نے آکاشوانی کے ساتھ خاص بات
ہندوستانى حکومت سات مئی دو ہزار بیس کو متحدہ ارب امارات سے اُن پریشان حال ہندوستانى شہریوں کو ہندوستان واپس لانے کے لئے دو خصوصی پروازیں چلائے گی جو عالمی وبا کے پیش نظر وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
نيوز اون اير کے مطابق دبئی میں ہندوستانى قونصل خانے نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ایک پرواز ابوظہبی سے کوچی اور دوسری دبئی سے کوزی کوڈ اُن ہندوستانیوں کو لے کر جائے گی جو مختلف وجوہات سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہندوستانى سفیر پون کپور نے آکاشوانی کے ساتھ خاص بات چیت میں بتایا ہے کہ ایمبیسی پریشان حال لوگوں کی فہرست بنا رہی ہے جس میں پھنسے ہوئے کارکن، بزرگ، ایسے لوگ جن کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور حاملہ خواتین شامل ہیں۔ عالمی وبا کے بیچ پہلی پرواز سات تاریخ کو جائے گی۔
ایک فلائٹ ابوظہبی سے کوچی اور دوسری فلائٹ دبئی سے کوزی کوڈ جائے گی۔ پرواز سے پہلے لوگوں کی طبی جانچ کی جائے گی اور پھر لوگوں کو جانے دیا جائے گا۔ فہرست کے مطابق ہی ایئر انڈیا سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا جس کی ادائیگی لوگوں کو کرنی پڑے گی۔ دوسرے مقامات کے لئے بھی جلد ہی فلائٹ چلائے جانے کی امید ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island