یو این کے جنرل سکریٹری وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے آج
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوگوٹریس آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوگوٹریس آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے، اور یواین مشنز کیلئے پاکستانی دستوں کی خدمات کی تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔
جنرل سکریٹری آج عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے ، جس میں افغانستان، ایران سمیت 20 سےزائدممالک کے وفود شریک ہوں گے، کانفرنس میں یو این ایچ سی آر کےسربراہ فلپوگرانڈی بھی شرکت کریں گے ، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
مرکز برائے بین الاقوامی امن واستحکام میں تصویری نمائش آج ہوگی، جس کا افتتاح اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوگوٹریس کریں گے، اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبندکریں گے، اور ساتھ ہی امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پیس کیپرز سے ملیں گے۔
منعقد کردہ تصویری نمائش پاکستان کی اقوام متحدہ کیساتھ چھ دہائیوں پرمحیط سفرکی کہانی بیان کرتی ہے، اور اس میں پاکستانی دستوں کی امن مشنز میں خدمات کی عکاسی کی گئی ہے، پاکستان کے پہلےامن دستےکی کانگو میں1960میں تعیناتی نمائش کاحصہ ہے، جبکہ تصاویر میں پاک فوج کی28 ملکوں میں 46 امن مشنز میں خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMjMuOTUuMjQ3IA== ejasoft island