امریکہ نے عراق سے اپنی افواج کے انخلا کے حوالے سے لکھے گئے خط کو 'غلطی' سے کیا تعبیر
ایرانی فوجی جرنل قاسم سليمانى کی ہلاکت کے بعد عراق میں امریکی فوجی حکمت عملی تذبذب کا شکار ہے اور امریکی جنرل کی جانب سے عراقی ہم منصب کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے خط کو پینٹاگون نے غلطی سے تعبیر کیا ہے۔

خيال رہے کہ جمعہ کو عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈان نيوز کے مطابق اس ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور عراق نے بھی غیرملکی افواج سے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق امریکی بریگیڈیئر جنرل ولیم سیلی نے اتوار کو اپنے عراقی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ امریکی افواج عراق سے نکلنے کے لئے تیار ہیں۔
اس خط کی عراقی اور امریکی دفاعی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے جس میں امریکی بریگیڈیئر جنرل نے کہا تھا کہ ہم آپ کی جانب سے امریکی افواج کی روانگی کے مطالبے کا احترام کرتے ہیں۔