آسٹریلیا کے جنگل میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
آسٹریلوی انشورنس کمپنیوں کی کونسل کے مطابق جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی شکایتیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
آسٹریلوی انشورنس کمپنیوں کی کونسل کے مطابق جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی شکایتیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
دى ڈبليو نيوز کے مطابق انشورنس کمپنیوں کا یہ بیان ملکی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
انہوں نے امداد کی مد میں اضافی دو بلین آسٹریلوی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ڈیڑھ سو مقامات پر آگ اب بھی بدستور لگی ہوئی ہے اوران میں پچاس جگہوں پر آگ بے قابو ہے اور
آنے والے دنوں میں موسم پھر سے گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjMzLjg3IA== ejasoft island