عالمی بینک كى طرف سے پاکستان کوایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان
عالمی بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے، اور یہ رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔
جيو نيوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کےلئے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے جس میں سے 15 کروڑ ڈالرز میڈیکل آلات خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رواں سال پاکستان کی مجموعی پیداوار میں ترقی کی شرح منفی رہے گی، تاہم 2021 میں اس میں واپس بہتری آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjIzMC44MiA= ejasoft island