ایڑھیوں کے پھٹنے کے چند اسباب اور عادتیں
جب بھی ہم پھٹی ایڑھیوں کی بات کرتے ہیں تو ہمارے دماغ میں صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ اس کی وجہ خشکی یا ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔
جب بھی ہم پھٹی ایڑھیوں کی بات کرتے ہیں تو ہمارے دماغ میں صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ اس کی وجہ خشکی یا ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ایڑھیاں پھٹنے کی وجہ صرف موائسچرائزر کا استعمال نا کرنا ہی ہے بلکہ کئی ایسی عادات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہماری ایڑھیاں پھٹتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسی عام عادات کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹنا شروع ہوجاتی ہیں۔
موٹاپے کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر پورے جسم کا وزن پڑتا ہے اور زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے تلووں پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے؛ اس صورتحال میں اگر آپ اپنی ایڑھیوں پر کسی قسم کے موائسچرائزر کا استعمال بھی نہیں کر رہے ہوں تو اس سے آپ کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں۔
ہماری جلد کے لئے متعدد وٹامز، نمکینیات اور دیگر غذائی اجزا بے حد ضروری ہوتے ہیں، اگر ہمارے جسم میں ان تمام چیزوں کی کمی ہوجاتی ہے تو ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری ایڑھیاں خشک ہونے کے ساتھ ساتھ پھٹ بھی جاتی ہیں۔