یونان کی طرف سے آبادی میں اضافہ کے لئے بچوں کی پیدائش پر 2 ہزار یورو دینے کا اعلان
یورپی ملک یونان نے آبادی میں اضافہ کرنے کے لیے بچوں کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو بونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
یورپی ملک یونان نے آبادی میں اضافہ کرنے کے لیے بچوں کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو بونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یونانی حکومت کی جانب سے یہ اعلان آبادی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ اندازے کے مطابق 2050 میں یونان کی 36 فیصد آبادی 65 سال سے زائد عمر کی ہوگی۔
یونان میں 2016 میں ہر ہزار افراد میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد تھی جبکہ ایک ہزار افراد میں اموات کی شرح 11.2 فیصد ہے۔
یونانی حکومت نے عوام کو آبادی میں اضافہ کرنے کی ترغیب دینا شروع کردی ہے اور شادی شدہ جوڑے کو فی بچہ 2 ہزار یورو یعنی 3 لاکھ 36 ہزار پاکستان روپیہ بونس کے طور پر دیا جائے گا۔
یونانی حکومت نے اس مہم کے لئے خطیر رقم بھی مختص کردی ہے جبکہ یہ پیشکش ملک میں بسنے والے یورپین اور دیگر ممالک کے افراد کے لئے بھی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS41My4yMDkg ejasoft island