انٹرٹینمنٹ
سربیائی ممبر آف پارلیمنٹ: گدھی کے دودھ سے بنے پنیر کا ذائقہ بہت ہی غیرمعمولی ہوتا ہے
"اس کا ذائقہ بہت ہی غیرمعمولی ہے جس کا تجربہ آپ کو کسی دوسرے کھانے کے ساتھ نہیں ہو گا"۔
بی بی سی کے مطابق سربیا کی علاقائی پارلیمنٹ کے سابق ممبر سلوبوڈان سیمک نے گدھے کے دودھ سے تیار کردہ پنیر کے ذائقہ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذائقہ بہت ہی غیرمعمولی ہے اور اس کا تجربہ آپ کو کسی دوسرے کھانے کے ساتھ نہیں ہو گا۔
یہ خاص پنیر بہت ہی محدود مقدار میں میسر ہے اور اس کی سپلائی اتنی محدود ہے کہ اس پر آپ کے ایک ہزار یوروز یا گیارہ سو ڈالر فی کلو لاگت آئے گی۔