پاکستانی نژاد ایک جرمن نے جرمنی سے پاکستان تک کیا پیدل سفر
شروع شروع میں لوگ دیکھ کر کہتے تھے کہ جرمن ہے، غیر ملکی ہے۔ تو سن کر دل دُکھتا تھا، کیوں کہ میں انہیں کیسے سمجھاتا کہ میں تو ایک گھر سے دوسرے گھر آیا ہوں اور جو اپنے گھر آتا ہے وہ غیر کیسے ہوا؟
شروع شروع میں لوگ دیکھ کر کہتے تھے کہ جرمن ہے، غیر ملکی ہے۔ تو سن کر دل دُکھتا تھا، کیوں کہ میں انہیں کیسے سمجھاتا کہ میں تو ایک گھر سے دوسرے گھر آیا ہوں اور جو اپنے گھر آتا ہے وہ غیر کیسے ہوا؟ یہ کہنا تھا 21 سالہ میران حسین کا جنہوں نے جرمنی سے پاکستان تک کا طویل سفر پیدل کیا ہے۔
وی او اے کی تفصیلات کے مطابق میران کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے جب کہ ان کی والدہ جرمن ہیں۔ میران نے پہلی بار پاکستان کا سفر دو برس کی عمر میں کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے یہ بالکل نہیں سوچا تھا کہ اگلی بار جب وہ پاکستان آئیں گے تو ان کا سفر اتنا دلچسپ، پر خطر اور ایڈونچر سے بھرپور ہوگا۔
وائس آف امریکہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ میران ہمیں کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں ملے تھے۔ وہ یہاں اپنے ایک دوست کے گھر پر ٹھہرے ہوئے تھے۔
ساتھ ہی وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے میران نے بتایا کہ انہوں نے جرمنی سے لگ بھگ ساڑھے سات ہزار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کیا اور پھر پاکستان پہنچے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxOS45Ni4xODgg ejasoft island