ابوظہبی: محکمۂ اقتصادی ترقی نے محنت کشوں کے لئے مفت کورونا ٹیسٹ کا کیا اعلان

ابوظہبی کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی نے مصفح کے اندر محنت کشوں کے لئے مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی نے مصفح کے اندر محنت کشوں کے لئے مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی (اے ڈی ڈی ای ڈی) نے محنت کشوں کے لئے کورونا وائرس (کووڈ 19 ) کے مفت ٹیسٹ کرنے کے لئے ابوظہبی کے مصفح علاقے میں کلینکس کے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ابوظہبی حکومت کی ان کاوشوں کے سراہنے کے لئے کیا گیا ہے جو محنت کشوں کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جارہی ہیں۔
ابوظہبی کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے افراد جنہیں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریوں کا سامنا ہے یا وہ جن کی عمر 50 برس سے زائد ہے ایسے لوگ کلینکس میں آکر مفت ٹیسٹ وعلاج کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔
محکمہ کے بیان کے مطابق یہ ٹیسٹ سب کے لئے مفت ہے چاہے وہ اقامہ کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے والے ہوں۔ اس اقدام سے معاشرے میں جاری حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو تقویت ملے گی اور لوگوں کو علاج ومعالجے کی مناسب سہولیات کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔