پاکستان: آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے آرمی چیف سے کہا ہے کہ امریکا لڑائی نہیں چاہتا ہے لیکن ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر کے خطے میں امن وامان کے قدامات کئے ہیں اور پاکستان افغان امن وامان کی کاروائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
aXA6IDMuMTQ1LjQyLjk0IA==
ejasoft island